اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ کے سامنے ایک شخص نے خود کو آگ لگانے کی کوشش کی تاہم پولیس کی کارروائی نے شخص کو بچا لیا۔ سپریم کورٹ کے سامنے وحید مستوئی نامی شخص نے خود سوزی کی کوشش کی۔ وحید مستوئی خود کو آگ لگانے کی کوشش کر رہا تھا کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے وحید مستوئی کو آگ لگانے سے بچا لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق خودسوزی کی کوشش کرنے والے شخص کو سیکرٹریٹ تھانے منتقل کر دیا جہاں ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔