پنجاب اسمبلی،کرونا فنڈز میں  بے ضابطگیوں کیخلاف ،سرکاری ہسپتالوں میں پارکنگ فیس ختم کرنے کی قرارداد جمع

Sep 04, 2021

لاہور(خصوصی نامہ نگار)پنجاب کے کورونا فنڈز میں 15ارب کی بے ضابطگیوں کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی ۔علاوہ ازیں سرکاری ہسپتالوںمیں پارکنگ اسٹینڈکی فیس ختم کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

مزیدخبریں