لاہور(وقائع نگار)محکمہ فشریز پنجابنے صوبائی فش اینگلنگ لائسنس کے اجراء کا آغاز کردیا - محکمہ فشریز پنجاب ہر سال صوبائی فش اینگلنگ لائسنس کا اجراء ماہ ستمبر سے کرتا ہے جس کی معیاد ایک سال کے لیے ہوتی ہے۔ اس مقصد کے لیے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز لاہور کے دفتر میں مخصوص سیل بنایا گیا ہے جہاں یکم ستمبر سے روزانہ کی بنیاد پر فش اینگلنگ لائسنس کے اجرا کا سلسلہ جاری ہے۔