لاہور(نامہ نگار)ایس ایس پی آپریشنزلاہوروقار شعیب قریشی نے کہا کہ تھانوں کا ریکارڈاَپ ٹو ڈیٹ رکھا جائے۔امن و امان کے قیام کیلئے عارضی مقیم افراد کو مانیٹر کیا جائے۔ پولیس سٹیشنز میں آئے سائلین کی ترجیحی بنیادوں پر دادرسی کی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے رات گئے تھانہ گجر پورہ کے دورہ کے موقع پر کیا۔ ایس ایس پی آپریشنز نے تھانہ کے رپورٹنگ روم سمیت مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ رجسٹرز کی عدم تکمیل پر محررتھانہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ ایس ایچ اوگجر پورہ انجم توقیر موقع پرموجودتھے۔وقار شعیب نے ایس ایچ او کوتھانہ کی ورکنگ اور صفائی ستھرائی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ وقار شعیب قریشی نے کہا کہ اسلحہ، منشیات، پتنگ بازی ودیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کا محاسبہ کریں۔قمار بازوں کے خلاف بھی موثر کارروائیاں عمل میں لائیں۔