حافظ آباد:  پولیس خدمت مرکزپر پتھرائوکرنے  والے 6 روز بعد بھی  گرفتار  نہ  ہو   سکے

حافظ آباد(  نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی، نامہ نگار)  پولیس خدمت مرکزپر پتھرائو کرکے شیشے توڑ دینے اور ریلوے ٹریک کو15گھنٹے تک بلاک رکھ کر ہزاروںمسافروںکو پریشان کرنے والے مظاہرین کے خلاف پولیس 6روز گزرنے کے باوجود ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہ کرسکی اور نہ ہی کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی جاسکی ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ چھ روزقبل ٹھٹھہ کھوکھراں کے قریب مظاہرین نے مقدس اوراق کی بے حرمتی پر ملزم کی گرفتاری اور مقدمہ کے اندراج کے باوجود ریلوے ٹریک کو پندرہ گھنٹے تک بلاک کئے رکھا جبکہ متعدد افراد نے پولیس خدمت مرکز پر شدید پتھرائو کرکے اسے شدید نقصان پہنچایا لیکن چھ روز گزرنے کے باوجود پولیس تاحال نہ تو کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں لاسکی ہے اور نہ ہی کسی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جاسکا ہے ۔جو کہ عوامی حلقوں میں پولیس کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان بنا ہوا۔

ای پیپر دی نیشن