مرکزی چیئرمین سنی اتحاد کونسل کی اپیل پر مساجد میں علی گیلانی کی خدمات پر خراج تحسین

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے مرکزی چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی اپیل پر تمام مساجد میں جمعہ کے اجتماعات میں تحریک آزادی کشمیر کے جانباز قائد سید علی گیلانی کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیامقبوضہ کشمیر کی آزادی اور شہداء کشمیر کی مغفرت کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اکبر نقشبندی،ڈویژنل صدر سرفراز احمد تارڑ،مفتی غلام نبی جماعتی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،مفتی محمد کریم خان،مفتی محمد حسیب قادری اور دیگر نے کہا کہ قائد کشمیر سید علی گیلانی،بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف مضبوط چٹان تھے،کشمیر کی تحریک آزادی اور الحاق پاکستان کی توانا آواز سید علی گیلانی کا مجاہدانہ کردار کشمیری کے جذبات اور قربانیوں کی حقیقی ترجمانی کی ہے۔مجاہد کشمیر سید علی گیلانی لازوال خدمات کی بدولت مسلمانوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔قیام پاکستان سے لیکر آج تک بھارت کی جانب سے دہشت گردی کا نہ ختم ہونیوالا سلسلہ جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن