لاہور(نامہ نگار)سی ٹی او لاہور منتظر مہدی سے منی مزدا ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں ٹریفک مسائل اور ممکنہ حل کو زیر بحث لایا گیا، سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے مسائل کے حل کیلئے سٹی ٹریفک پولیس اور ٹرانسپورٹرز پر مشتمل مشترکہ کمیٹیاں تشکیل دے دیں، ٹریفک مسائل کے حل کیلئے سرکل سطح پر چھ کمیٹیاں تشکیل دے دیں، کمیٹیوں میں ڈی ایس پی ٹریفک اور منی مزدا ایسوسی ایشن کے عہدیداران شامل ہیں، اس حوالے سے سی ٹی او لاہور کی سرکل افسران کوہفتہ وار میٹنگز کرنے کی بھی ہدایات جاری کر دیں، کمیٹیاں باہمی مشاورت سے ٹریفک مسائل کے حل کیلئے لائحہ عمل بنائیں گے۔ سی ٹی او منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ باہمی مشاورت سے مسائل کا خاتمہ ممکن ہو گا، جبکہ ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین سے آگاہی کیلئے خصوصی ریفریشر کورسز بھی کروانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے، غیر قانونی اڈوں، ویگن سٹینڈز کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی، ٹریفک بہاو میں خلل بننے والی رکاوٹوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، غیر قانونی اقدام کیخلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔ منتظر مہدی کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں مختص کردہ روڈز پر مقررہ لوڈ اور مقررہ اوقات کار کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے۔