لاہور(خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما حافظ محمد ادریس نے کہا کہ افغانستان میں طالبان نے آتے ہی مثالی امن قائم کیا۔ خانہ جنگی کا ہمیشہ کے لیے راستہ روک دیا۔ افغانستان میں پرامن حکومت کی اشد ضرورت ہے۔ ترقی اور خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہو گا۔ طاغوتی طاقتوں کو ہمیشہ اسلام سے دشمنی رہی۔ آج بھی ان کا مسئلہ افغانستان نہیں بلکہ اسلام ہے۔ اسلام جبر کے نظام کے خلاف آواز بلند کرنے کا درس دیتا ہے جو سرمایہ دارانہ نظام کو ایک آنکھ نہیں بھاتا۔ سید علی گیلانی بے پناہ صبر وتحمل اور تنظیمی صلاحیتوں سے مالا مال تھے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جامع مسجد منصورہ میں خطبہ جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ منصورہ میں افغانستان میں اسلامی قوتوں کی فتح پر یوم تشکر دعا منایا گیا۔ جامع مسجد میں سجدہ شکر ادا کیا اور مسلم دنیا کے اتحاد اور ترقی کی دعا کی گئی۔