راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر محمد ناصر مرزا نے کہا ہے کہ حکومت کاروباری لاگت کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔ خام مال کی امپورٹ پر ڈیوٹی کی شرح کم کی جائے۔ لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی عائد کی جائے تاکہ روپے پر دباو کم ہو۔ملک میں براہ راست سرما یہ کاری بڑھانے کے لیے مراعاتی پیکیجز متعارف کرائے جائیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کنسٹرکشن سے وابستہ انڈسٹری کے لیے اعلان کردہ پیکیج خوش آئند ہے تاہم کنسٹرکشن میٹریل مہنگا ہونے کے باعث ہاوسنگ کا شعبہ متاثر ہو رہا ہے۔ سیمنٹ ، سریا ، سٹیل، سرامک، ٹائلز ، پلاسٹک پائپ اور بجلی کا سامان مہنگا ہونے کے باعث گھر اور دکان کی تعمیر مشکل ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شرح سود میں مزید کمی کی جائے تاکہ سستے قرضوں کا حصول ممکن ہو۔
سرما یہ کاری بڑھانے کیلئے مراعاتی پیکیجز متعارف کرائے جائیں، ناصر مرزا
Sep 04, 2021