راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ ویمن میں انٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل قائم کریاگیا خواتین تشدد، زیادتی اور ہراسمنٹ کے سلسلہ میں متعلقہ سیل میں رپورٹ کرسکیں گی راولپنڈی کے تمام تھانوں میں لیڈی پولیس افسران بطور وکٹم سپورٹ افسران تعینات کی گئی ہیں جو کسی بھی تھانے میں خواتین سے زیادتی ، تشددیا ہراسمنٹ کی رپورٹ پر متاثرہ خاتون کی قانونی راہنمائی اور معاونت کے ساتھ ساتھ تفتیش کے عمل میں بھی معاونت کریں گی،اس حوالے سے تمام مقدمات کی تفتیش کی نگرانی سینئر افسران براہ راست کرینگے تاکہ خواتین کے تحفظ اور میرٹ پر تفتیش کو یقینی بناتے ہوئے ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزادلوائی جا سکے،سیل میں چار خصوصی ڈیسک قائم کیے گئے ہیں۔
راولپنڈی میں انٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل قائم کریاگیا
Sep 04, 2021