وزیراعظم خوشحالی دکھانے کے بجائے عملی اقدامات اٹھائیں،زاہد اعوان 

کراچی (کامرس رپورٹر)سبزی منڈی کے معروف تاجراورسینئرسیاسی و سماجی رہنماء زاہد اعوان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملک میں تباہی کے سوا کچھ نہیں کیا، ہر چیز عوام کی پہنچ سے دور ہوچکی ہے،وزیراعظم صرف تقریروں میں خوشحالی دکھانے کے بجائے عملی اقدامات اٹھائیں،عمران خان کا ہرنوٹس عوام پربھاری پڑتا ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے تاجروں کے نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔زاہد اعوان نے کہا کہ عمران خان واحد وزیراعظم جو کسی بھی چیز کا نوٹس لیں تو وہ مزید مہنگی ہوجاتی ہے اس لئے عمران خان کا ہرنوٹس عوام پربھاری پڑتا ہے۔ عمران خان نے تعمیراتی صنعت کیلئے مراعات کا اعلان کیا تو سریا اور سیمنٹ مہنگا ہوگیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...