کراچی (کامرس رپورٹر)نئی روئی کی آمد شروع ہو گئی، پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے مطابق یکم ستمبر تک 18 لاکھ کاٹن بیلز تیار ہوئیں۔روئی کی آمد کے ساتھ ہی جننگ فیکٹریوں نے کام شروع کردیا، کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے مطابق سندھ میں 12 لاکھ 45 ہزار کاٹن بیلز تیار ہوئیں جبکہ پنجاب میں 5 لاکھ 45 ہزار کاٹن بیلز تیار ہوچکی ہیں۔سب سے زیادہ کاٹن بیلز سانگھڑ میں 8 لاکھ 53 ہزار کاٹن بیلزتیار ہوئیں۔ بہاولنگر میں ایک لاکھ 12 ہزار کاٹن بیلز اورخانیوال میں ایک لاکھ 3 ہزار کاٹن بیلز تیار ہوئیں۔