کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر سید شاہ محمد شاہ، نے سردار عطااللہ مینگل کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مرحوم کے صاحبزادے سردار اختر جان مینگل اور دیگر اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے سید شاہ محمد شاہ نے کہا کہ سردار عطااللہ مینگل ایک انتہاء با اصول اور اعلی' ترین کردار کے حامل سیاستدان تھے بلوچوں کے حقوق اور بلوچستان کی ترقی کے زبردست داعی و علمبردار تھے سردار عطااللہ مینگل کو بلوچستان کا پہلا وزیراعلی ہونے کا اعزاز حاصل ہوا وہ کھرے کردار اورصاف گو شخصیت کے حامل تھے ، ان کی وفات ایک بڑا نقصان ہے اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ اور تمام سوگواران کو صبرجمیل دے۔ آمین
سردار عطا اللہ مینگل کے انتقال پر شاہ محمد شاہ کا اظہار افسوس
Sep 04, 2021