لیاری ایکسپریس ری اسٹیبلشمنٹ منصوبے میں رفاعی  پلاٹ پرغیرقانونی تعمیر،لے آئوٹ پلان طلب

Sep 04, 2021

کراچی (وقائع نگار)سندھ ہائیکورٹ میں لیاری ایکسپریس ری اسٹیبلشمنٹ پروجیکٹ میں رفاعی پلاٹ پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ، پروجیکٹ ڈائریکٹر اور دیگر سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے 16 ستمبر کو پلاٹ کا اصل لے آوٹ پلان طلب کرلیا،جسٹس عرفان سعادت خان نے کہاکہ لیاری ری سیٹلمنٹ پروجیکٹ کس کے ماتحت ہے؟  ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کاکہناتھاکہ پروجیکٹ تو صوبائی حکومت کا ہے مگر الگ دے ڈی جی بھی مقرر ہیں،جسٹس عرفان سعادت خان نے کہاکہ پروجیکٹ ڈائریکٹر تو آتے ہی نہیں،  جسٹس فیصل کمال کاکہناتھاکہ اصل لے اوٹ پلان میں یہ رفاعی پلاٹ ہے تو اسکی حیثیت تبدیل نہیں ہوسکتی، عبید الرحمن ایڈووکیٹ نے کہاکہ پبلک پارک کی جگہ پر غیر قانونی تعمیرات کی جارہی ہیں، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی  کے وکیل نے کہاکہ عدالت کے حکم پر تعمیرات مسمار کردی تھیں، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ غیر قانونی تعمیرات کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی۔

مزیدخبریں