کراچی (وقائع نگار)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی شہر میں مون سون تھنڈر سیل ایکٹیو ہیں ، جس کے باعث بارش کا سلسلہ جاری رہے گا، بارش کے بعد درجہ حرارت 5ڈگری گرگیا ہے تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم کی صورتحال کے حوالے سے بتایا ہے کہ شہر میں مون سون تھنڈر سیل ایکٹیو ہیں ، جس کے باعث وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا، مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کا امکان ہے،کراچی میں 48سے50 کلومیٹر کی رفتار سے گرد آلود ہوائیں ریکارڈ کی گئیں ، نئے نصب ریڈارمون سون ،گرد آلود ہواؤں کی پیشگوئی میں مددگارثابت ہورہا ہے،بارش کے باعظ کراچی کادرجہ حرارت 5ڈگری گرگیا اور موجود درجہ حرارت28ڈگری ہے جبکہ اسوقت ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے دوسری جانب کراچی میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے ، ضلع وسطی کی سڑکیں ڈوب گئیں اور ناگن چورنگی کیپاس قائم چھوٹانالہ اوور فلو ہوگیا ، جس کی وجہ سے آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔