کراچی (نیوز رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی شعیب احمد ملک، میونسپل کمشنر غلام سرور راہپوٹونے کہا ہے کہ برسات کے بعدنیپا، سفاری پارک، صفورہ سمیت دیگر شاہراہوں کو کلئیر کر کے ٹریفک کی روانی کو بحال کردیا گیا ہے نکاسی آب کے حوالے سے تاحال کام جاری ہیں، برسات کے بعد کوشش کی ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کردار ادا کیا جائے افسران وعملہ تاحال متحرک ہے اور عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے، شاہراہ فیصل، شاہراہ قائدین، اسٹیڈیم روڈ طارق روڈ، ٹیپو سلطان روڈ، طارق روڈ پر ہنگامی بنیادوں پر نکاسی آب سر انجام دے کر رواں دواں کیا گیا ہے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے ڈپٹی کمشنر ایسٹ آصف جان صدیقی ودیگر کے ہمراہ نیپا ویونیورسٹی روڈ کا معائنہ کیا اور موقع پر ہدایات جاری کیں، ضلع شرقی کے دونوں زونز میں مشینری اور ڈی واٹرنگ کی مدد سے سپریٹنڈنگ انجنئیرز مبین شیخ، سید اظہر حسین شاہ، ایگزیکٹیو انجنئیر ایم اینڈای امتیاز بھٹو، ایگزیکٹیو انجنئیرز بی اینڈ آر اقبال ملاح،سلمان میمن، ڈائریکٹرز توقیر عباس، عبدالغنی شیخ، آغا سمیر ودیگر متحرک کردار ادا کر رہے ہیں.
نیپا،سفاری یونیورسٹی روڈ،صفورہ سمیت ضلع شرقی کی شاہراہیں کلئیر
Sep 04, 2021