کراچی (وقائع نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی وسطی کی عدالت میں بیکری آئٹمز پر بھی تاریخ المعیاد، قیمت نہ لکھنے پر نائس بیکری خلاف درخواست پرصارف عدالت نے 9 ستمبر کو گواہوں کو طلب کرلیا،درخواست میں کہاگیاہے کہ کنزیومر سیل کے اسسٹنٹٹ ڈائریکٹر میر شاہنواز ٹیم کے ساتھ متعلقہ بیکری اور ڈیری شاپ کا معائنہ کیا تھا،کنزیومر سیل کے مطابق بیکری اور ڈیری شاپ کی اشیاء میں نہ تاریخ مدت المعیاد لکھی ہوئی تھی نہ ہی ان پر قیمت درج تھی، اشیاء خوردونوش میں قیمت، تاریخ المعیاد نہ لکھنا قانونی جرم ہے، عدالت بیکری اور ڈیری شاپ کے خلاف قانونی کارروائی کرے، صارف عدالت نے پہلے بھی متعدد بیکرز پر جرمانہ عائد کر چکی ہے۔