عمرکوٹ (نامہ نگار+ پی پی آئی ) عمرکوٹ میںتجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران دوکانداروں کے احتجاج پرتحریک انصاف کے ایم این اے لال چند مالہی کے بھائی لیکراج مل مالہی سمیت"30"افراد کے خلاف مقدمہ اور پرکاش مالہی کی گرفتاری کیخلاف دوکانداروں نے جمعہ کو عمرکوٹ سٹی میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی۔تحریک انصاف کے ایم این اے لال چند مالہی نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ تجاوزات کے خاتمے کیلیے شروع کیے گئے آپریشن میں سیاسی مخالفت پر تاجروں کو اور پی ٹی آئی کے حامیوں کو ٹارگٹ کیاجارہاہے جس کو برداشت نہیں کیا جاسکتا، پولیس اورانتظامیہ میونسپل انتظامیہ اپنا رویہ درست کرے ورنہ حالات کی تمام ذمہ داری پولیس اور انتظامیہ پر ہوگی ایم این اے لال چند مالہی نے کہا کہ چھوٹے تاجروں اور غریب ٹھیلے والوں کاکہنا ہے کہ تجاوزات کے خاتمے آپریشن کی آڑ میں غریب لوگوں کو بیروزگار کیاجارہاہے۔
عمر کوٹ میں تاجر رہنما کی گرفتاری اور مقدمات پرمکمل ہڑتال
Sep 04, 2021