قمبر میں انسداد پولیو مہم کامیابی سے چلائی جائے، جاوید کھوسو

Sep 04, 2021

قمبر علی خان(نامہ نگار) پولیو ٹاسک فورس کمیٹی کا ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر ضلع قمبر شہدادکوٹ جاوید نبی کھوسو کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ضلع قمبر شہدادکوٹ کی ساتوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر قمبر شہدادکوٹ ، ضلع بھر کی تمام تحصیل اسپتالوں کے ایم ایس اور محکمہ صحت کے دیگر سرکاری افسران نے شرکت کی اس موقع پر ڈاکٹر فرید احمد لاڑک نان اسٹاپ آفیسر نے پولیو مہم کے خلاف چلنے والی گذشتہ محکموں کی کارکردگی ، کوریج اور ماہ ستمبر میں شروع ہونے والی پولیو مہم کے کئے گئے تمام موجودہ انتظامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ پیش کی، اس موقع پر ڈی سی جاوید نبی کھوسو نے بریفنگ پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ ورک پلان ترتیب دیں اور گذشتہ پولیو مہم کے دوران کی گئی کوتاہیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے آئندہ پولیو مہم کی بھرپور تیاری کرکے اپنی کوریج کو 100 فیصد یقینی بنائیں انہوںنے کہاکہ 20تا24 ستمبر 2021 تک ضلع قمبر شہدادکوٹ بھر میں شروع ہونے والی پولیو مہم میں پانچ سال کے کم عمر بچوں کا ٹوٹل تعداد (340385) ہے جس میں ان تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں کسی کوتاہی و غفلت کا مظاہرہ ہرگز نہ کریں کیونکہ پولیو جیسا موذی مرض ہماری آنے والی نسلوں کا دشمن ہے اس لئے ہم سب کا مشترکہ قومی فر ض ہے کہ ہم سب اکٹھے ہوکر اس موذی مرض کا مقابلہ کرکے اس کا مکمل خاتمہ کریں۔

مزیدخبریں