خیرپور(نامہ نگار) سول ہسپتال خیرپور میں 74خاکروب سرکارکے ملازم جن میں 65مسلم بھرتی 29 سفید کالر گھر بیٹھے تنخوا لینے کا انکشاف ہوا ہے باخبر زرائع نے ایک لسٹ دی ہے جس میں 74 ملازم جو خاکروب کی پوسٹ پر خیرپور میڈیکل کالج سول ہسپتال خیرپور کے ملازم ہیں جو سرکار کے خزانے سے سالوں سے تنخواہ لیتے آ رہے ہیں زرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کے اکثر ملازم سیاسی ہائوسز سے منسلک ہیں جو سارا دن ان ہائوسز کی خدمت میں معروف عمل ہیں جب کے موجودہ میڈیکل سپرنڈنٹ سول اسپتال خیرپور 19 گریڈ کی میڈم ڈاکٹر زاہدا مالک سومرو ہیں جب یہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی سیٹ 20 کی ہے مگر خیرپور سول ہسپتال میں انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے مسئلے بڑھتے جارہے ہیں۔
سول اسپتال خیرپور میں بے قاعدگیاں،گھوسٹ ملازمین کا انکشاف
Sep 04, 2021