کھلی کچہریوں کا مقصد اداروں اورعوام میں خوشگوار فضا پیداکرنا ہے:عبدالکریم

Sep 04, 2021

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کے احکا مات کے پیش نظر ریجنل پولیس آفیسرعبدالکریم نے ’’عوامی رابطہ مہم ‘‘کے تحت اپنے آفس میں لگائی جانے والی کھلی کچہری میں عوامی شکایات کو سنااور شکایات کے ازالہ کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں ۔کھلی کچہری میںانچارج شکایات سیل ہارون اشرف،ترجمان ریجنل پولیس محمد عرفان و دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ریجنل پولیس آفیسر نے شہریوں سے بات چیت کرتے  کہا کہ ان کھلی کچہریوں کا مقصد اداروں اورعوام کے درمیان خوشگوار فضا پیداکرنا اور نفرت کی حائل خلیج کو دور کرنا ہے پولیس افسروں کے لئے لاز م ہے کہ وہ اپنے رویوں میں بہتری لائیں۔آ خر میں ریجنل پولیس آفیسر عبدالکریم نے شہریوں سے کہا کہ وہ بھی پولیس کے ساتھ تعاون کریں تا کہ جرائم کی بیخ کنی میں مدد مل سکے۔ 

مزیدخبریں