ملتان (سپیشل رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی محمد امین ساجد نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے دورے کے دوران جنوبی پنجاب کی اہم سیاسی شخصیات کی پارٹی میں شمولیت متوقع ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی جماعت کا وعدہ تھا کہ وہ 100دن میں صوبہ جنوبی پنجاب بنائیں گے لیکن 3 سال گزرنے کے باوجود نہ صرف صوبہ بلکہ بااختیار سیکرٹریٹ بھی نہ بن سکا۔ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستان پیپلزپارٹی ہی واحد جماعت ہے جو جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنانے میں کامیاب ہوگی۔بلاول بھٹو کے آنے سے کارکنان میں جوش اور ولولہ پیدا ہوگا، موجودہ کٹھ پتلی حکومت کو وہ بھگا کر رہیں گے۔ اس موقع پر سلیم شہزاد، سا نجمہ جٹ راں، عبدالشکور صدیقی، شہباز ڈوگر موجود تھے۔