خاران کے عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے ،میر عبدالکریم نوشیروانی 

خاران (محمد عیسیٰ) بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں خاران کے عوام کو کھبی تنہا نہیں چھوڑیں گے ان خیالات کا اظہار انھوں نیکلی پنڈوکزئی کے واٹر سپلائی کے بحالی کے موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی خاران کے ضلعی صدر میر محمود خان نوشیروانی سے ٹیلی فون پر گفتگو میں کیا میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ خاران کے عوام کے دکھ درد میں میں برابر شریک ہیں ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے کلی پنڈوکزئی کے لوگوں کے پانی کا مسلئہ حل کردیا ہے اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی خاران کے ضلعی صدر میر محمود خان نوشیروانی نے پارٹی کے سینئر رہنما مولوی اللہ داد اور میر چراغ بلوچ ودیگر رہنماؤں اور مقامی لوگوں کے ہمراہ کلی پنڈوکزئی کے بند واٹر سپلائی کے لئے میر عبدالکریم نوشیروانی کی طرف سے فراہم کردہ سمرسیبل اور اسٹارٹر سامان کی فراہمی اور مرمت کے بعد کلی کے لئے پانی فراہمی کا افتتاح کیا ۔

ای پیپر دی نیشن