کوئٹہ( این این آئی)وزیراعلیٰ بلوچستان کے پرنسپل سیکرٹری اسفندیار خان کی زیر صدارت محکمہ توانائی کے رواں مالی سال کی پی ایس ڈی پی میں شامل نئے اور جاری منصوبوں پر پیش رفت اور بلوچستان انرجی کمپنی لمیٹڈ کی کارکردگی سمیت سولر اور ایل پی جی پراجیکٹس کے حوالے سے جائزہ اجلاس یہاں وزیراعلی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری توانائی صالح محمد بلوچ، بلوچستان انرجی کمپنی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید فراصت شاہ اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیاکہ محکمہ توانائی کے رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں مجموعی طور پر 119 اسکیمیں شامل ہیں جس میں 48 جاری منصوبے اور 71نئے منصوبے ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کے پرنسپل سیکرٹری اسفندیار خان کی زیر صدارت اجلاس
Sep 04, 2021