نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کا کہنا ہے کہ آکلینڈ شاپنگ مال حملے کے زخمیوں میں سے 3 کی حالت نازک ہے ۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق جیسنڈا آرڈرن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شاپنگ مال میں ہونے والے دہشتگرد حملے میں زخمی ہونے والے 7افراد میں سے 3کی حالت نازک ہے ۔انہوں نےمزید کہا کہ عدالتی حکم کی وجہ سے حملہ آور کا نام ظاہر نہیں کیا جاسکتا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز آکلینڈ شاپنگ مال میں چاقوسےحملہ کرنے والا عسکریت پسند پولیس کی فائرنگ سے موقع پر ہی ہلاک ہوگیا تھا، اس بارے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔