موبائل فونز کی درآمدات میں جولائی کے دوران 19.44 فیصد کمی ہوئی ، ادارہ برائے شماریات

ملک میں موبائل فونزکی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 19.44 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی میں موبائل فونز کی درآمدات پر119.23 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 19.44 فیصد کم ہے، گزشتہ سال جولائی میں موبائل فونز کی درآمدات پر147.99 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔جون کے مقابلہ میں جولائی کے مہینہ میں موبائل فونز کی درآمدات میں 41.75 فیصدکی نمایاں کمی ریکارڈکی گئی ہے، جون میں 204.67 ملین ڈالرمالیت کے موبائل فونز درآمد کئے گئے جو جولائی میں کم ہوکر 119.23 ملین ڈالرہوگئے۔

ای پیپر دی نیشن