لیگی قیادت تمام بحرانوں کا خاتمہ ممکن بنائے گی: چوہدری شہباز


 شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) پی پی 139 کے کوآرڈینیٹر و امیدوار چوہدری شہباز احمد چھینہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے قائدین سیلاب زدگان کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور اپنی صلاحیتوں سے تمام بحرانوں کا خاتمہ ممکن بنائیں گے ، (ن) لیگ کے سابق دور حکومت میں شرح ترقی تیزی سے بڑھ رہی تھی جسے تحریک انصاف نے اقتدار پر مسلط ہو کر زبوں حالی کا شکار کیااور عوامی مسائل میں اضافہ کر کے قوم کو بدحالی کی دلدل میں دھکیلا جس کا خاتمہ موجودہ حکومت وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنارہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری سرفراز احمد چھینہ اور چوہدری کامران علی ورک کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، چوہدری شہباز احمد چھینہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے دور اقتدار میں کرپشن کے ر یکارڈز قائم کئے اور پاکستان کی معاشی ترقی کا راستہ روکا ، اداروں کی کارکردگی تباہ کی اور اب عمران خان ملک میںسیاسی عدم استحکام پیدا کر کے خانہ جنگی کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...