لاہور(خصوصی نامہ نگار) سجادہ نشیں حضرت میراں حسین شاہ زنجانی پیر سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا کہ امیرا لمومنین، امام المتقین،داماد سید الکونین،سفیر بیعت الرضوان حضرت عثمان ؓ کی زندگی مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ جب مدینہ شریف میں قحط آیا تو حضرت عثمان غنی ؓ کے ایک ہزار اونٹ غلہ سے بھرے ہوئے مدینہ میں داخل ہوئے تو مدینہ شریف کے چھوٹے بڑے سب تاجر جمع ہو گئے اور پوچھنے لگے کہ کتنے میں بیچو گے۔ آپ نے فرمایا تم بتاؤ کتنے میں خریدو گے کہنے لگے۔10کی چیز بارہ میں خریدنے کو تیا رہیں۔آپ نے فرمایا کم ہے انہوں نے کہا کہ 10کی 15میں خریدنے کو تیارہیں۔ آپ نے فرمایا کم ہے۔مدینہ میں قحط ہیں اور مجھے 10کی چیز کے 100دینے والا مل گیاہے۔تاجر حیران ہوئے فرمانے لگے یہاں تو مدینہ شریف کے سارے تاجر موجودہیں۔ پھر وہ کون ہے جو اتنا منافع دے رہاہے آپ ؓ نے فرمایا وہ میرے پیارے آقا حضرت محمد ؐ کا رب ہے۔پھر آپؓنے سارے اونٹوں کا غلہ راہ خدا میں صدقہ کردیا۔آج بھی تاجروں کو سیلاب متاثرین کی بڑھ چڑھ کر مدد کرنی چاہئے۔
حضرت عثمان ؓ کی زندگی مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے: ادریس شاہ زنجانی
Sep 04, 2022