فیروزوالہ( نامہ نگار) وفاقی اور صوبائی حکومت کے پروگراموں کے تحت دیئے جانیوالے کروڑوں روپے کے خطیر فنڈز کو بعض حکام کی طرف سے ڈکارنے کی خاطر ضلع شیخوپورہ میں ڈینگی لارواء کے بارے میں جعلی رپورٹیں تیار کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ قابل اعتماد ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھرمیں ایک سرکاری خفیہ ادارہ نے انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں ہونیوالے کاموں کے بارے میں رپورٹ تیار کر کے حکومت کو بھیجی ہے جس میں کہا گیا کہ ڈینگی لارواء کیلئے جانیوالے نمونوں کے لیبارٹری سے ٹیسٹ نہ کروائے جاتے ہیں اور ان کے نیگیٹیو یا پازیٹیو ہونے کے بارے میں محکمہ صحت کے بعض انٹامیٹالوجسٹ حضرات خود ہی رپورٹ تیار کرتے ہیں ۔