شرمندگی کے بجائے مہنگائی پر قابو پانا حکومت کی ذمہ داری ہے: اکبر نقشبندی

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اکبر نقشبندی،ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ اور صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی نے پڑولیم اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرمندگی کے بجائے مہنگائی پر قابو پانا حکومت کی ذمہ داری ہے،عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مہنگائی اور کساد بازاری کی چکی میں مسلسل پیسا جا رہا ہے،پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال ہونے سے گرانفروشوں کو کھلی چھوٹ ہے اشیاء خوردونوش کی مہنگے داموں فروخت جاری ہے،اتحاد حکومت نے پڑول اور بجلی بم گرا کر مہنگائی اور ناانصافیوں کے مارے ہوئے عوام کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا ہے،حکومت کا ہدف عوامی مفاد نہیں اپنے مفادات کا تحفظ ہے عوامی اور تبدیلی کے دعویدار حکمرانوں کے دور میں مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں عوام دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان ہیں پی ڈی ایم کی حکومت ملک و قوم کی تباہی کی علامت ہے،حکومت کی غلط پالیسیوں سے معیشت تباہ ہو گئی ۔

ای پیپر دی نیشن