نشہ کی لعنت   نوجوان نسل کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے :اے ایس پی  اویس علی 

Sep 04, 2022

کامونکی(نمائندہ خصوصی)نشہ کی لعنت ہماری نوجوان نسل کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے ہمیں خود کو اپنے معاشرہ کو اور آنے والی نسل کو اس بری عادت سے بچا کر اپنا مستقبل محفوظ بنانے کے لیے آگے بڑھنا ہوگا۔اے ایس پی سرکل اویس علی خان،جنرل سیکرٹری تحصیل بار ایسوسی ایشن رانا تنصیر ارشد،سینئر نائب صدر میڈیم ثمرہ ورک،سینئر صحافی رانا محمد ناصر،شیخ بشارت علی،صدر کامونکی ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز محمود طفیل سرویا،جنرل سیکرٹری افتخار احمد سرویا،حافظ عتیق الرحمن ودیگر نے گزشتہ روز سرکل پولیس کامونکی کے زیراہتمام منشیات کے خلاف آگاہی مہم کے سلسلہ میں کی گئی واک میں گفتگو ،واک میں ممبر سرکل امن کمیٹی سید امداد حسین شاہ،حافظ غلام شبیر مصطفائی ،شاہد حسین جعفری سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔انہوں نے کہاکہ منشیات فروش معاشرے کے دشمن ہیں، والدین کوچاہیے کہ وہ اپنے بچوں کوایسی سوسائٹی سے بچائیں جبکہ  ہمیں مل جل کر منشیات سے پاک معاشرہ قائم کرناہے اورنوجوان نسل پر نظر رکھتے ہوئے انکوصحت مندانہ زندگی گزارنے کی طرف مائل کرنا ہے ،انہوں نے کہاکہ  منشیات کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے ہم سب کو ملکر جہاد کی ضرورت ہے ۔

مزیدخبریں