لاہور(خبرنگار)سیشن کورٹ نے سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے پر مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کے تحت اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کردی۔ایڈیشنل سیشن جج لیاقت علی رانجھا نے آئندہ سماعت پر پولیس سے رپورٹ طلب کر لی،شہری نواز کے وکیل عمیر سعید بٹ نے موقف اختیار کیا کہ مریم نواز نے سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف پریس کانفرنس میں توہین آمیز الفاظ استعمال کئے جس سے عدالت عظمیٰ کا وقار مجروح ہوا لہٰذا مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم دیا جائے۔
مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت 9 ستمبر تک ملتوی
Sep 04, 2022