اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمرن خان کے خطاب پر ردعمل میں کہا ہے کہ قوم سیلاب میں اور عمران خان اپنی ’میںِ‘ میں پھنسے ہوئے ہیں سیلاب میں ڈوبے جنوبی پنجاب میں بھی آپ کے سر پر شہباز شریف اور مریم نواز سوار ہیں۔ اپنی کرپشن کے مقدمات سے بچنے کیلئے عمران خان نے تحریک فساد شروع کی ہے۔ ملک کو سری لنکا بنانے کی آپ کی سازش ناکام ہو چکی، استحکام آ رہا ہے۔