لاہور (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایم ایف کی رپورٹ پر حمزہ شہباز شریف نے اپنے ردعمل میں کہا کہ سابق حکومت نے فروری میں ریلیف پیکج دے کر آئی ایم ایف کے وعدوں اور اہداف سے انحراف کیا۔ اس سیاسی بازی گری کا خمیازہ پاکستان کے عوام کو بھگتنا پڑا۔ حکومت کے معاشی بحالی پروگرام کی بدولت معیشت ٹریک پر آنا شروع ہو گئی ہے۔ وزیراعلی پنجاب عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے کے بجائے تحریک انصاف کے جلسے ترتیب دینے میں مگن ہیں۔ آئی ایم ایف کی حالیہ رپورٹ عمران نیازی پر چارج شیٹ ہے۔ عمران نیازی اب بھی ریاست کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑا ہوا ہے۔ آئی ایم ایف سے پاکستان کے معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی سازش کی گئی۔ سیلاب جیسے سانحے کے وقت بھی عمران نیازی سیاسی جلسے کرنے میں مصروف ہے۔ عمران نیازی کی چارج شیٹ صرف معاشی تباہی تک محدود نہیں۔ پاکستان کے اداروں کے خلاف بھی مذموم مہم چلائی گئی۔