کال دینے کے قریب ہوں ، تمہیں  اسلام آباد میں چھنے کی جگہ نہیں ملے گی: عمران 


بہاول پور (نامہ نگاران) سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر انہیں دیوار کے ساتھ لگایا گیا تو پھر وہ کارنر ٹائیگر بن سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چار ماہ میں ہر طرح کے ظلم برداشت کئے۔ بلیک آؤٹ کیا۔ ان کے مطابق آج پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بہاولپور جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سے معیشت نہیں سنبھالی جا رہی ہے اور ملک قرضوں، دلدل میں پھنس رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوروں کا ٹولہ ہمیں دلدل میں لے کر جا رہا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ان حالات سے نکلنے کا واحد رستہ یہی کہ صاف اور شفاف انتخابات کرائے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ کہا ہے کہ ملک میں جتنی چار ماہ میں مہنگائی ہوئی ہے اتنی تاریخ میں نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ خود بتائیں کبھی اتنے بجلی کے بل کسی کو ملے ہیں؟۔ عمران خان نے بہاولپور میں اپنے جلسے میں مریم نواز کے بیانات کے کچھ حصے دکھاتے ہوئے 'مریم کو احساس پروگرام میں ڈال دیتا ہوں، بیچاری تو دو وقت کا کھانا نہیں کھا سکتی'۔ سابق وزیراعظم نے شہباز شریف کے بیان کے بھی کچھ حصے دکھائے اور پھر کہا کہ شریف خاندان نے کرپشن کے پیسے سے یہ سب اثاثہ بنایا۔ عمران خان نے کہا کہ اس وجہ سے بھی ضروری ہے کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام بھی نہیں آ سکتا۔ انہوں نے کہا اگر اسلام آباد آنے کی کال دی تو پھر آپ کو اسلام آباد میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا صاف اور شفاف الیکشن کروا کر اپنی جان اور ملک کو بھی بچائیں بہاولپور میں بہت بڑا مونچھوں والا لوٹا ہے۔ بہاولپور اس لوٹے کو کبھی جیتنے نہیں دینا، ہندوستان میں آج مسلمان غلامی کر رہے ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے اگلے اتوار ایک اور ٹیلی تھون کروں گا۔  انہوں نے کہا کہ کال دینے کا وقت قریب آتا جا رہا ہے اور پوری قوم میرے ساتھ کھڑی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے دیوار سے لگایا گیا تو کارنرڈ ٹائیگر بن جاؤں گا۔ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اب بھی وقت ہے صاف شفاف الیکشن کروا دیں، خود کو بچالیں، ملک کو بچالیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...