پنڈی بھٹیاں :دودھ، دہی گھی، چینی، کی قیمتیں آسمان پر،پرائس کنٹرول کمیٹیاں بے بس

 پنڈی بھٹیاں (مبشر الحسن قادری سے )  شہر بھر میں دودھ  دہی ،گھی، اور چینی، کی قمیتیں آسمان پر پہنچ گئیں، شہر میں درجہ سوم گھی520، چینی 95 سے 100 روپے فی کلو، دودھ 130 روپے لٹر اور دہی 150 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی ریٹ لسٹ کے مطابق دودھ فی لٹر دودھ 80 روپے اور دہی فی کلو  90 روپے فی کلو مقرر ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے گراں فروشوں کے خلاف کارروائی نہ ہونے کے برابر ہے اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں بے بس دکھائی دیتی ہیں۔ آبادی میں اضافے کے ساتھ ہی دودھ اور دہی کی مانگ بھی بڑھ رہی ہے۔لوگوں کے لئے خالص دودھ کا حصول ناممکن ہو گیا۔ جو مل رہا ہے وہ ملاوٹ شدہ ہے اورمہنگا بھی، حال ہی میں دودھ کی قمیت 20روپے اور دہی میں 30 روپے اضافہ کیا گیا ہے لیکن پوچھنے والا کوئی نہیں، صارفین اور دودھ فروش دونوں ہی مہنگائی کا رونا رو رہے ہیں۔، اضافی دودھ دہی کی ضرورت سمگل شدہ ملک پاوڈر سے پوری کی جا رہی ہے۔ آسمان سے باتیں کرتی مہنگائی نے غریب طبقہ کی زندگی اجیرن بنا دی ۔ عوامی و سماجی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں  ڈی سی او حافظ آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ منہ مانگے دام وصول کرنے والے دوکانداروں کے خلاف سخت کارووائی کی جائے ۔ 

ای پیپر دی نیشن