صارفین کی رہنمائی کیلئے بڑے شاپنگ مالز پر پینا فلیکس لگائے جائیں:شبیر حسین

Sep 04, 2022

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ضلعی تحفظ صارف کونسل کی تشکیل نو کے بعد ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سائرہ عمر کی ہدایت پر کونسل کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین بٹ کی سرپرستی میں منعقد ہوا جس میں کونسل کے سرکاری و غیر سرکاری ممبران نے بھرپر شرکت کی۔ چیئرپرسن نے کہا کہ  وزیر انڈسٹریز میاں اسلم اقبال وسیکرٹری انڈسٹریز احمد جاوید قاضی کی ہدایت کے مطابق کونسل کی تشکیل نو کے بعداس کو فعال بنا دیاگیاہے۔ انہوں نے صارفین کے حقوق کی آگاہی مہم پر بھرپور زور دیا اور کہا کہ صارفین کی راہنمائی کیلئے تمام بڑے شاپنگ مالز پر آگاہی پینا فلیکس لگائے جائیں گے۔ انہوں نے چیف ایگزیکٹو آفیسرہیلتھ اتھارٹی کو ہدایت جاری کی کہ وہ نامزد ہیلتھ آفیسر/  کنزیومر انسپکٹرز کو مارکیٹ سے غیر معیاری اشیاء و خدمات کے خاتمہ کیلئے فعال بنائیں۔ چیئرپرسن نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل عاصم علی اعوان ضلعی تحفظ صارف کونسل کو ہدایت کی کہ وہ صارفین کی آگاہی اورپنجاب تحفظ صارف ایکٹ کے نفاذ کیلئے تمام اتھارٹیز سے مل کراپنا بھرپور کردارادا کریں۔انہوں نے اے ڈی لیگل کی کاوشوںاور سروسز کو بھی سراہا، نان آفیشنل ممبران میاں زاہد ممتاز‘ اسرائیل ایڈووکیٹ‘ ملک محمدجمیل اعوان‘ ثمینہ عرفان‘ صبرینہ لقمان ایڈووکیٹ‘ میاں محمد ادریس‘ محمد سعید اعوان نے اپنی قیمتی آراء کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں