قصور (نمائندہ نوائے وقت) چیئر مین ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی سردار طالب حسن نکئی کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سردار آصف نکئی، ممبرصوبائی اسمبلی پیرمختار، ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل،ڈی پی او صہیب اشرف‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ماہم آصف ملک، ندیم ہارون، مسز مزمل مسعود بھٹی، ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی، سردار راشد طفیل‘رانا اسلم ، راؤ زاہد قیوم، سی ای او ہیلتھ ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، ڈسٹرکٹ منیجرپی ایچ ایف ایم سی، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک، ایکسیئن واپڈا، ایکسئین پبلک ہیلتھ، ایکسئین ہائی وے، ایکسئین بلڈنگ‘ایری گیشن، سوئی گیس سمیت تمام سرکاری محکموں کے ضلعی سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس کو محکمہ ہیلتھ، ہائی وے،بلڈنگ، ایری گیشن، زراعت، لائیوسٹاک، ہیلتھ، ایجو کیشن، واپڈا، سوئی گیس سمیت دیگر محکموں کی کارکردگی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیلاب زدگان کو دی جانے والی امداد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔