سکھر(بیورو رپورٹ)اے ٹی سی عدالت میں صحافی اجے لالوانی قتل کیس کی سماعت 8ستمبر تک ملتوی تفصیلات کے مطابق سکھرکی اے ٹی سی عدالت میں صحافی اجے لالوانی قتل کیس کی سماعت ہوئی سماعت پر قتل کیس میں نامزد سابق ٹاؤن چیئرمین عنایت شاہ، وائس چیئرمین احسان شاہ و سابق ایس ایچ او عاشق میرانی پیش ہوئے جبکہ جیل میں قید رضا شاہ، جمیل شاہ، اکبر منگریو، جانب میرانی اور غلام مصطفی میرانی کو عدالت لایا گیا اور شہید صحافی اجے لالوانی کے والد دلیپ کمار پیش ہوئے سماعت پرمدعی کے وکیل پیش نہ ہونے کی وجہ سے سماعت آئندہ 8ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔