گڑھی خیرو(نامہ نگار)گڑھی خیرو عوامی شکایات پر صوبائی مشیر اعجاز حسین جکھرانی کا 20 روز بعد گڑھی خیرو شہر کا دورہ ، متاثرین کی جانب سے امداد اور علاج کی سہولیات نہ ملنے کی شکایات، بڑی آفت آئی ہے حالات بہتر ہونے میں وقت لگے گا، پہلی ترجیح شہر کو بچانا ہے، میر اعجاز حسین جکھرانی، تفصیلات رپورٹ کے مطابق سیلاب کی وجہ سے تعلقہ گڑھی خیرو میں بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی کو بیس دن سے زیادہ وقت گذر جانے کے بعد صوبائی مشیر جیل خانہ جات میر اعجاز حسین جکھرانی گڑھی خیرو شہر پہنچے، علاقے کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقعے پر سیلاب متاثرین کی جانب سے ایمرجنسی حالات کے باوجود اس وقت تک خوراک، خیموں سمیت امداد اور علاج کی سہولیات نہ ملنے کی شکایات کے انبار لگا دیے، اس موقعے پر میڈیا سے بات چیت کے دوران صوبائی مشیر نے کہا کہ پورے صوبے میں بڑے پیمانے کی آفت آئی ہے اس لیے حالات کی بہتری میں وقت لگے گا، فی الحال پہلی ترجیح شہر کو سیلاب کی تباہی سے بچانا ہے، جبکہ امداد اور بحالی کے حوالے سے بھی سرگرمیوں کا آغاز بہت جلد کیا جائیگا۔