اسلام آباد/لاہور (نمائندہ نوائے وقت+سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی خصوصی ہدایت پر پاکستان ریلوے نے عوام کی سہولت کیلئے لاہور سے راولپنڈی کے درمیان دو نئی ریل کار ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان ریلوے کے مطابق پہلی نان سٹاپ ریل کار109اپ 5ستمبر کو لاہور سے رات 7بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوکررات 11 بجکر 40 منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی۔ اسی طرح راولپنڈی سے نان سٹاپ ریل کار110ڈاﺅن رات 7بجکر 30 منٹ پر راولپنڈی سے روانہ ہوکر رات 11بجکر 40 منٹ پر لاہور پہنچے گی۔ دوسری ریل کار117اپ6ستمبرکو لاہور سے صبح 5بجے روانہ ہوکر گوجرانوالہ، جہلم سٹاپ کرتی ہوئی صبح 9 بجکر 25منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی جبکہ6 ستمبر کو راولپنڈی سے ریل کار118ڈاﺅن صبح 5 بجے روانہ ہوکر اسی روٹ سے ہوتی ہوئی صبح 9بجکر 25 منٹ پر لاہور پہنچے گی۔ ترجمان کے مطابق یہ دونوں ریل کاریں دو اے سی بزنس کلاس، دو اے سی سٹینڈرڈ کلاس، پانچ اکانومی کلاس اور ایک پاور وین پر مشتمل ہوں گی.
ریل کار ٹرینیں