اسلام آباد (آئی این پی)سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کے جلسوں کی وسعت سے پاکستان تحریک انصاف کے واحد قومی پارٹی ہونے کا احساس ہوتا ہے،ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری نے لکھا کہ وسطی اور شمالی پنجاب کے بعد آج جنوبی پنجاب عمران خان کا ہم آواز ہوگا، پھر فیصل آباد اور پھرسکھر سے سندھ عمران خان کا ہمسفر بنے گا،انہوں نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ پاکستان میں عمران خان کے علاوہ کوئی اور لیڈر اس قومی اثر و نفوذ کا حامل نہیں ہے۔پاکستان تحریکِ ا نصاف کے رہنما فواد چوہدری کا ٹوئٹر اکاﺅنٹ ہیک ہونے کے بعد بحال ہوگیا ہے،سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا ٹوئٹر اکاﺅنٹ گزشتہ رات ہیک ہو گیا تھا جس کی ہفتہ کی صبح خود سیاسی رہنما کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے،فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ کی بحالی کے بعد ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ میرا ٹوئٹر اکاﺅنٹ ہیک ہو گیا تھا،واضح رہے کہ ٹوئٹر اکاﺅنٹ ہیک ہونے کے دوران فواد چوہدری کے اکاﺅنٹ سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے انتقال کی خبر شیئر کی گئی تھی جس کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر تاحال وائرل ہیں،ہیکرز نے نا صرف فواد چوہدری کے ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے ٹوئٹس کیں بلکہ ان کی پروفائل پکچر بھی تبدیل کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کی تصویر لگا دی تھی۔
فوادچوہدری، ہیک
فواد چودھری