سیلاب متاثرین کیلئے فرانس سے سامان اور ماہرین‘ امارات سے 13ویں پرواز پہنچ گئی 


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی+اے پی پی) سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لے کر فر انسیسی طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا۔ وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل نے فرانسیسی سفیر کا استقبال کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے صحت قادر پٹیل نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں فرانس حکومت اور عوام کا دل سے مشکور ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ فرانس کی جا نب سے آنے والے امدادی سامان میں سیلابی پانی نکالنے والے بڑے بڑے پمپ بھی شامل ہیں۔ فرانس کی جانب سے ڈاکٹرز اور ٹریننگ دینے والے ماہرین بھی ساتھ ہیں۔ دونوں ممالک میں سفارتی سطح پر دیرینہ تعلقات ہیں۔ ڈاکٹرز کی ٹیمیں اور تربیتی سٹاف بھی امدادی سامان کے ہمراہ موجود ہیں۔ متحدہ عرب امارت کی 13ویں پرواز سیلاب متاثرین کےلئے امدادی سامان لے کر نور خان ائیر بیس پہنچ گئی۔ امدادی سامان میں خوراک، طبی سامان اور خیمے شامل ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اب تک مختلف ملکوں سے 32 امدادی پروازیں پاکستان پہنچ چکی ہیں۔ یو اے ای سے اب تک 12 اور ترکیہ سے 11 پروازوں سے امداد پاکستان پہنچ چکی ہے۔ چین سے 4، قطر سے 2، ازبکستان اور فرانس سے ایک ایک امدادی پرواز آئی ہے۔
امدادی پروازیں 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...