سیاستدان امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کیلئے عوام کو متحرک کریں: صدر


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سیاست اور سیلاب کی یہ صورتحال ختم نہیں ہوئی۔ اپنے ایک ٹویٹ میں صدر نے کہا کہ عوام کو موبلائیز کر کے، بحالی کی سرگرمیوں کو ترجیح دے کر انسان دوستی کے ردعمل کی حوصلہ افزائی، قومی معیشت کی تعمیر نو و بحالی اور قومی ڈائیلاگ کے ذریعے جمہوریت کو مضبوط کرنے کی آئینی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے سیاستدان قوم و ملک کی بہترین خدمت سرانجام دے سکتے ہیں۔ دوسری جانب عارف علوی نے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے قوم کو متحرک کرنے کی اپیل پر میڈیا کے بعض حلقوں کی جانب سے دیئے گئے تجزیئے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ سیاستدانوں کا سیاسی سرگرمیوں کے ذریعے عوام کو اہم قومی معاملات اور درپیش مسائل پر اعتماد میں لینا ایک اہم عمل ہے۔ ایسے عوامی رابطوں کے دوران عوام کو درپیش قومی مسائل اور قدرتی آفات کا ہمت‘ لگن اور نظم و ضبط کے ساتھ مقابلہ کرنے کی ترغیب دینے میں مدد ملتی ہے۔ صدر نے ایک بار پھر رہنما¶ں اور سیاست دانوں پر زور دیا کہ وہ عالمی برادری‘ قومی وسائل اور پاکستانی عوام کو متحرک کرنے کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائیں تاکہ امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جا سکے۔
صدر علوی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...