لاہور (احسن صدیق) رواں مالی سال میں اگست کے لئے پنجاب کو این ایف سی کے تحت قابل تقسیم محاصل کی مد میں 136.65 ارب روپے کے فنڈز وصول ہوئے ہیں جوکہ گزشتہ مالی سال کی اس مدت کے دوران اس مد میں ملنے والے 125.2 ارب روپے کے مقابلے میں11.45ارب روپے زائد ہیں۔ ذرائع وزارت خزانہ پنجاب کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے مقررہ ہدف سے زائد ٹیکس وصولی کے باعث پنجاب کو این ایف سی کے تحت قابل تقسیم محاصل کی مد میں136.65 ارب روپے موصول ہوئے۔ رواں مالی سال میں اگست کے لئے ایف بی آر کو ٹیکس وصولی کے لئے483 ارب روپے کا ہدف ملا تھا، اس کے مقابلے میں ایف بی آر نے اگست میں 489 ارب روپے کی ٹیکس وصولی کی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ رواں مالی سال کے پہلے 2ماہ کے دوران پنجاب کو این ایف سی کے تحت قابل تقسیم محاصل کی مد میں مجموعی طور پر 264.63 ارب روپے موصول ہوئے ہیں۔
پنجاب این ایف سی