سب کو اعتماد میں لیکر کالا باغ ڈیم بنایا جا سکتا ہے‘ خورشید شاہ

Sep 04, 2022


لاہور (نیوزرپورٹر‘ کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ کا واپڈا ہاو¿س کا دورہ‘ جہاں انہیں منصوبوں پر پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ ا±نہوں نے سیلاب کے بعد واپڈا کے زیر تعمیر منصوبوں پر صورتحال کا جائزہ بھی لیا۔ اِس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لئے آبی ذخائر اور پن بجلی منصوبے نہایت اہم ہیں، اِ س لئے یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ملک میں آبی وسائل کے فروغ کیلئے آگے بڑھا جائے۔ اِن منصوبوں کی تعمیر سے زراعت کیلئے پانی ذخیرہ ہوگا، سیلاب کی روک تھام میں مدد ملے گی اور کم لاگت اور ماحول دوست پن بجلی بھی پیدا ہو گی۔ وفاقی وزیر نے حالیہ سیلاب کی وجہ سے زیر تعمیر منصوبوں پر ہونے والی ممکنہ تاخیر سے بچنے کے لئے واپڈا کے پلان پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ا±نہوں نے کہا کہ وزارتِ آبی وسائل اِس ضمن میں واپڈا کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ کامرس رپورٹر کے مطابق لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شا ہ نے کہا ہے کہ عمران خان 13اگست 2023 ءکی رات تک انتظار کریں ا س کے بعد ہی عام انتخابات ہوں گے ،ڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے جوفیصلے بیس سال پہلے ہو جانے چاہئیں تھے ابھی تک نہیں ہوسکے،2008 میں ہم نے فیصلہ کیا جن ڈیمز پر کسی کو اعتراض نہیں ان کو بنایا جائے جس میں دیا میر بھاشا ،داسو اور مہمند ڈیم شامل ہیں اوران پر کام شروع ہے ، کالا باغ ڈیم کی ضرورت ہوئی تو بعد میں تو اس پر بھی سب کو اعتماد میں لے کر بنایا جاسکتا ہے،سب جماعتوںکو مل کر پاکستان کو مسائل سے باہر نکالنے کے لئے کام کرنا ہوگا، پاکستان میں ہر سال 10 سے 15 ارب ڈالر کا پانی ضائع ہورہاہے جب کہ ہم 2 ارب ڈالر کی امداد کے لیے دنیا کی طرف دیکھتے ہیں۔
 خورشید شاہ 

مزیدخبریں