لاہور (سٹاف رپورٹر) ملک بھر میں مختلف مقامات پر ریلوے ٹریک سسٹم تباہ ہونے اور مختلف علاقوں میں ٹرینوں کی بندش کے باعث پاکستان ریلوے نے بروز ہفتہ کی چھٹی ختم کر دی۔ اب ہفتہ کے روز ریلوے ہیڈ کوارٹر کھلا رہے گا، اس حوالے سے ریلوے افسروں اور ملازمین کو دفاتر میں حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی۔ ہفتہ کی چھٹی ختم کرنے کے حوالے سے ڈی جی ایم شاہد عباس ملک کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
ریلوے چھٹی ختم
ٹریک سسٹم کی تباہی، ٹرینوں کی بندش ریلوے عملہ کی ہفتہ کی چھٹی ختم
Sep 04, 2022