ملتان(سماجی رپورٹر)دربار حضرت بہاءالدین زکریاکے سجادہ نشین و سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے مخالفین کا قریشی خاندان کو تقسیم کرنے کا منصوبہ ناکام ہوگیا۔کراچی میں بیٹھی شخصیت نے جہاز بھیج کر ہمارے خاندان کو تقسیم کرنے کی کوشش کی۔آج میرے دائیں طرف زین قریشی جبکہ بائیں طرف بھتیجا موجود ہے۔یہ دونوں ان درگاہوں کے مستقبل کے خادم ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت بہاءالدین زکریا ؒکے سالانہ عرس کے موقع پر قومی زکریا کانفرنس کی دوسری نشست سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا اس سال سیلاب کے جو حالات دیکھے وہ نہایت خوفناک ہیں۔ سیلاب متاثرین حکومتی امداد کے منتظر ہیں - اتنی مشکل صورتحال میں بھی زائرین کا عرس میں شرکت کرنا قابل تحسین ہے۔عرس پر زائرین سندھ سے آئے جن کا گھر اور علاقہ سیلاب کینذر ہوگیا۔سیلاب سے جتنے گھر برباد ہوئے اللہ پاک انہیں آباد کردے۔
شاہ محمود