قمبر شہداد کوٹ، سیلاب متاثرین  نے رکن قومی اسمبلی عامر مگسی کی  گاڑی کو گھیر لیا: بددعائیں 


قمبر شہداد کوٹ (نوائے وقت رپورٹ) قمبر شہداد کوٹ میں وارہ کے حلقے سے منتخب رکن قومی اسمبلی نواب زادہ عامر مگسی سیلاب سے متاثرہ علاقے پہنچے تو متاثرین نے ان کی گاڑی کو گھیر لیا، لوگوں نے امدادی کارروائی نہ ہونے اور عامر مگسی کے خالی ہاتھ آنے پر شدید احتجاج کیا، اس موقع پر لوگوں نے نوابوں کو بد دعائیں بھی دیں، نواب زادہ عامر مگسی کچھ کئے بغیر واپس چلے گئے۔
گاڑی کو گھیر لیا 

ای پیپر دی نیشن