بلوچستان حکومت کے سیلاب زدگان فنڈز  میں صرف 24 لاکھ روپے جمع ہوسکے 


 کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان حکومت کے سیلاب زدگان فنڈز میں اب تک صرف 24لاکھ روپے جمع ہوسکے۔ملک میں مون سون بارشوں نے ملک کے چاروں صوبوں میں تباہی مچا دی ہے اور صوبہ بلوچستان بھی بارشوں اور سیلابی ریلوں کی زد میں رہا۔سیلابی ریلوں اور دیگر واقعات میں صوبے میں سیکڑوں افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔ سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے 21 اگست کوصوبے کے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے فنڈ قائم کیا تھا۔ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت کے سیلاب زدگان فنڈز میں اب تک صرف 24لاکھ روپے جمع ہوسکے۔
بلوچستان، فنڈ

ای پیپر دی نیشن